چارج شیٹ میں کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور اغوا کاری سے متعلق دفعات جیسے 'پروٹکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنسز دفعہ 3 اور 4، آر پی سی دفعہ 376 اے، بی اور دفعہ 342 شامل کی گئی ہیں۔
ریاستی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف چارج شیٹ محض 17 یوم کے اندر دائر کی ہے۔
بتادیں کہ ماہ رواں کی 8 تاریخ کو سمبل میں پش آئے کمسن بچی کی مبینہ آبرو ریزی کے خلاف وادی میں غم وغصے کی لہر پیدا ہوئی تھی اور احتجاجوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
احتجاجوں کے دوران ژینہ بل کا ارشد حسین نامی ایک نوجوان شدید زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث دم توڑ گیا تھا۔