لارنو کی اونچی اورخوبصورت پہاڑیوں پر واقع چری نامی یہ علاقہ گھنے جنگلات کے بیچوں بیچ اگرچہ قدرتی لحاظ سے کافی خوبصورتی کا حامل ہے۔ وہی یہاں کے لوگ کافی پسماندہ اور مفلوج حال کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کیوں کہ مذکورہ علاقہ میں طبی سہولیات کا فقدان پایا جا رہا ہے۔
3000 سے ذائد لوگوں کے لیے نہ تو کوئی نجی کلینک ہے اور نہ ہی سرکار کی جانب سےعلاقہ میں کوئی طبی سہولیت پہنچائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے کثیر آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا درپیش رہتا ہے۔
ستم ظریفی تو یہ ہے کہ علاقہ میں معمولی سِر درد کی دوائی ملنا بھی ناممکن ہے۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کے یہاں کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو انہیں پیدل جا کر سات کلومیٹر دور لارنو کے گورنمنٹ پرائمیری ہیلتھ سینٹر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ کیوںکہ ایک تو یہاں کے لوگوں کو لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹ میسر نہیں ہے اور دوسرا عام دنوں میں بھی انہیں کبھی کبھار ہی یہاں گاڑی دکھائی دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں اور اضافہ ہوجاتا ہے۔
تین ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل چری نامی یہ علاقہ سماج سے بچھڑا ہوا ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگوں کو مقامی سیاست دانوں نے ہر وقت ہر ایک دور میں تاحال نظر انداز کیا گیا۔