پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کےضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں واقع کے جی بی وی اسکول کے قریب سے بہنے والے نالے کے پانی سے اسکول کی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ مسلسل بارش کے سبب اسکول کے احاطے میں تعمیر ایک دیوار منہدم ہوگئی۔ نالے کا پانی بھی اسکول میں داخل ہونے لگا ہے۔ اس سے طلبا کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسکول کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے گارجین حضرات بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسکول میں زیر تعلیم بچیوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ اگر چہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ کو حکام بالہ کے نوٹس میں لایا گیا۔ تاہم باوجود اس کے ابھی تک اس دیوار کو دوبارہ سے تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔
موسلا دھار بارش کے دوران اسکول کی پچیوں اور اساتذہ کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز قبل موسلادھار بارشوں کے سبب اسکول میں نالے کا پانی داخل ہوگیا۔ اس سے اسکول میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔