اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے گورنمنٹ ڈگری کالج گول کی عمارت گذشتہ 6 برسوں سے پائے تکمیل کے لیے ترس رہی ہے جس کی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم طلباء آئی ٹی آئی کے دو کمروں میں اپنی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

طلبا کو شدید مشکلات کا سامنہ
طلبا کو شدید مشکلات کا سامنہ

By

Published : Mar 2, 2020, 7:52 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:51 AM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق بلڈنگ پانچ برسوں سے سست روی سے تعمیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے طلبا کو مشکلات سے دوچار ہے۔

طلبا کو شدید مشکلات کا سامنہ

مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ تین برسوں سے عمارت کا کام ٹھپ پڑا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ و طالبات آئی ٹی آئی کی عمارت کے دو کمروں میں اپنی تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہیں۔

کالج میں۔زیرتعلیم بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں جگہ کی شدید قلت ہے جہاں پر باقی فرنیچر بھی ہے اور اسٹور بھی اسی کمروے میں ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ کولج میں بیت الخلاء کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

طلبہ سمیت والدین نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان سب مشکلات کا حل جلداز جلد کیا جائے ۔

وہیں کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت تعمیر کرنے کی رقم 90فیصد اداکی گئی لیکن اس کے باوجود تعمیری کام مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ عملہ کوبھی کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details