اردو

urdu

By

Published : Mar 30, 2022, 5:16 PM IST

ETV Bharat / state

Ramban Road Dilapidated: رامبن میں سڑک کی خستہ حالی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا

رامبن میں سڑک کی خستہ حالی کے باعث حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی بسیں بند کردی گئی ہیں جس سے کالج میں زیر تعلیم طلبا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا Ramban Road Dilapidated ہے۔

رامبن میں سڑک کی خستہ حالی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا
رامبن میں سڑک کی خستہ حالی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کرول مارکٹ سے گورنمنٹ ڈگری کالج کی جانب جانے والی سڑک برسوں سے خستہ حالی کی شکار ہے جس سے کالج میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈگری کالج رامبن کے علاوہ ہالہ، چھٹگی اور کمیت جانے والے مسافروں کو بھی اسی سڑک سے گزرنا پڑتا ہے، تاہم سڑک کی خستہ حالی کے باعث حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی بسیں بند کردی گئی ہیں جس سے کالج میں زیر تعلیم طلبا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں کالج میں زیر تعلیم طلبا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے اس پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا، اس لیے نو منتخب عوامی نمائندوں اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد سڑک کی مرمت کرائی جائے تاکہ طلبا کو مزید مشکلات سے دو چار ہونا نہیں پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details