ضلع اننت ناگ کے مختلف مقامات خاص کر ،گانجی واڑہ، پشو محلہ ،نازک محلہ کے لوگوں کی آوارہ کتوں سے شکایت ہے۔
آوارہ کتوں سے علاقائی لوگ پریشان ان علاقوں میں آوارہ کتوں کی دھماچوکری سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل حکام شہر میں کتوں کی بڑھتی تعدا کو قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
اس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہر کی گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کا ہجوم گھومتا رہتا ہے۔
اس دوران لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے پر خوف محسوس کرتے ہیں۔
آوارہ کتوں کے خوف سے خاص کر بچوں کا باہر نکلنا دشوار ہو گیا ہے۔
اسکول یا ٹیوشن جانے کے دوران والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ان کے ساتھ جانا پڑتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ میونسپل حکام کی لاپرواہی کے سبب ابھی تک آوارہ کتوں نے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہٹاون ایریا کمیٹی کی جانب سے کتوں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے تھے۔
تاہم میونسپل کمیٹی کے وجود میں آنے کے بعد غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
اس کے سبب لوگوں کو گونا گو مشکلات کا سامنا ہے۔
وہیں شہر کے مختلف مقامات پر کوڑا جمع ہونے کی وجہ سے کتوں کی تعدا میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
مقامی لوگوں نے میونسپل حکام سے ایک معقول لائحہ عمل کے تحت شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔