اردو

urdu

ETV Bharat / state

’اسٹارٹ اپ پروگراموں کو مزید بہتر بنایا جائے‘

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر کے کے شرما نے جموں وکشمیر میں سٹاٹ اپ پروگراموں کو اونچائی تک لے جانے پر زور دیا ہے۔

اسٹارٹ اپ
اسٹارٹ اپ

By

Published : Sep 12, 2020, 11:54 AM IST

وہیں انہوں نے موافق ماحول کے قیام کے کی بہتر کوششوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا ہے۔

مشیر نے مرکزی وزارت برائے صنعت و حرفت کی جانب سے اسٹاٹ اپ اور انٹر پر نیورشپ کے لئے ریاستی سطح کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں ورچول موڈ کے زریعے منعقدہ پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

مرکزی وزارت صنعت و حرفت کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں کے کے شرما جموں وکشمیر کی نمائندگی کررہے تھے۔

اس تقریب کی صدارت مرکزی وزیر برائے صنعت وحرفت پیوش گائیل نے کی۔

جب کہ مختلف ریاستوں اور زیرانتظام علاقے کے متعلقہ وزراء نے کے علاوہ افسران نے بھی اس ورچول پروگرام میں شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:بیرونی ریاستوں سے درماندہ مسافروں کو لانے کا سلسلہ جاری

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پہل کا اہم مقصد ریاستوں اور زیر انتظام ریاستوں کو بہتر طریقہ کار کی نشاندہی کرنے اور سٹاٹ اپس کو مستحکم بنانے کے لئے اپنے حد اختیار میں موافق ماحول قائم کرنے کی جانب فعال اور موثر اقدامات اٹھانے کی اور راغب کرنا ہے۔

اس ورچول تقریب میں ملک کی 22ریاستوں اور 3 زیرانتظام ریاستوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details