اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انتظامیہ کا تعاون کیا جائے'

گزشتہ روز بانڈی پورہ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے جس سے پورے ضلع میں اس معاملے کو لیکر ایک تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

By

Published : Mar 25, 2020, 7:13 PM IST

ssp bandipora appeals people for cooperation
عوام انتظامیہ کا تعاون دے: ایس ایس پی بانڈی پورہ

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے ایس ایس پی راہل ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات اور خطرات کو مدنظر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں-

عوام انتظامیہ کا تعاون دے: ایس ایس پی بانڈی پورہ

راہل ملک نے میڈیا کی وساطت سے بانڈی پورہ کے عوام سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ہی بیٹھیں اور سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوجائے-

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایمرجنسی کا کام ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل اپنے گھروں میں بیٹھنے میں مضمر ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز بانڈی پورہ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے جس سے پورے ضلع میں اس معاملے کو لیکر ایک تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

ادھر ایس ایس پی بانڈی پورہ نے تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہوجائے اور وبا سے مقابلہ کرنے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details