اس تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ علماء، اسکالرز و دانشوران نے شرکت کی-
جموں و کشمیر : سرینگر میں امام رضا کانفرنس منعقد - سری نگر
جشن ولادت باسعادت حضرت امام علی رضا کی مناسبت سے سری نگر میں واقع جامعہ امام رضا مدرسہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی-
امام رضا کانفرنس
اس موقع پر علماء کرام نے امام رضا کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام رضا کی زندگی تمام امت اسلامیہ کے لیے نمونہ عمل ہے-
خیال رہے امام رضا شیعہ مسلک کے عقیدے کے مطابق سلسلہ امامت کے آٹھویں امام ہیں جو ایران کے شہر مشہد میں دفن ہیں۔