اس حوالے سے ناظم تعلیم نے ضلع سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلبہ پر بھی نظر گزر رکھی جاسکیں۔
وہیں دوسری جانب سکیورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی پڑھائی میں رخنہ ڈالتے ہوئے کئی عناصر طلبہ کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے اکساتے ہیں جس پر روک لگائی جاسکتی ہے ۔
اس حوالے سے جب نمائندے نے سماج کے ذی حس لوگوں سے ردعمل جانا چاہا تو انہوں نے اس فیصلے کی کافی سرہانا کی۔
واضح رہے گزشتہ کئی برسوں سے وادی کشمیر میں انتظامیہ کے لیے یہ ایک اہم اور سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے کہ طلبہ اپنی پڑھائی چھوڑ کر سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے نکل آتے ہیِں۔
تاہم سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کمیروں کے نصب کرنے سے تعلیمی نظام کے معیار میں کس قسم کی بہتری دیکھنے کو ملے گی اور سیکورٹی کے اعتبار سے کس طرح کا اثر پڑھ سکتا ہے یہ آنے والے وقت میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔