موسمی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر افراد قوت کے ساتھ جدید مشینیں تیار:اطہر عامر سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر نے کہا ہے کہ محکمہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہا افراد قوت کے ساتھ ساتھ جدید مشینری کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی نے شہر کو 4 زونز میں تقسیم کیا ہے۔ لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیےزونل کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔جس کی نگرانی جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی سطح کے افسر کررہے ہیں۔
اطہر عامر نے مزید کہا کہ شہر کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں زونل کنٹرول روم اور زونل انچارجز ہوں گے۔گزشتہ برسوں کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے اس برس برف ہٹانے کے لیے بہتر انتظامات کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بجلی بحران کے بیچ متبادل توانائی استعمال کرنے پر زور
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تقریبا 55 برف ہٹانے والی مشنیں ہیں۔ایسے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 45 نئی جدید قسم کی برف ہٹانے کی مشینیں خریدی گئی ہیں۔اس سال سنو بلی مشینیں استعمال میں لائی جا رہی ہے جو ایک خاص قسم کی گاڑی ہے جس سے سڑکوں سے برف ہٹانے کے دوران کسی بھی طرح کا نقصان نہیں ہوتا ہے۔