قومی شاہراہ بند کرنے کی وجہ سے جواہر ٹنل کے دونوں اطراف ہزاروں مسافر و مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
قومی شاہراہ ایک بار پھر بند
جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو زمین کھسکنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
قومی شاہراہ پھر سے ایک بار بند
انتطامیہ کے مطابق مسلسل چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہراہ بند کر دیا گیا ہے تاہم کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مناسب موسم کی صورت میں جلد ہی ٹریفک بحال ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا ، "ہائی وے کے مسافروں کو اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے رابطہ کرنا چاہئے۔"