اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر - مظفرآباد شاہراہ خستہ حالی کا شکار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرینگر - مظفرآباد شاہراہ کئی جگہوں پر خستہ حال ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

سرینگر - مظفرآباد شاہراہ خستہ حالی کا شکار

By

Published : May 28, 2019, 1:02 PM IST

مقامی لوگوں نے بیکن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ میں کانسپورہ سرینگر مظفر آباد شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڑے بن چکے ہیں ۔

سرینگر - مظفرآباد شاہراہ خستہ حالی کا شکار

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ اس پر اب گاڑیاں چلانا دشوار بن گیا ہے اور ٹرانسپورٹر بھی مشکل سے اس سڑک پر اپنی گاڑیاں چلا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ضلع کے دیگر اندرونی سڑکیں بھی کافی خستہ ہوچکی ہیں جس سے راہ چلتے لوگوں کو بھی مشکالات کا سامنا ہے ۔

لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران کو مطلع کیا تاہم انہوں نے اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شاہراہ کو جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details