اردو

urdu

ETV Bharat / state

منی سکرٹریٹ کولگام میں معذوروں کا احتجاج - specially abled persons

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے منی سکرٹریٹ کے احاطے میں آج جسمانی طور سے معذوروں افراد نے ضلع انتظامہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

کولگام میں ناخیز افراد کا احتجاج
کولگام میں ناخیز افراد کا احتجاج

By

Published : Dec 7, 2019, 5:10 PM IST

کولگام ضلع سے تعالق رکھنے والے درجنوں جسمانی طور سے معذور افراد نے انتظامہ کے خلاف ناراضگی جتائی ہے،احتجاجیوں نے الزام عاید کیا کہ ضلع انتظامہ کی جانب سے انہیں کئی برسوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عاید کیا کہ 'انتظامہ کو ہم نے کئی بار اس بات سے آگاہ کرایا کہ ضلع کے بشتر سرکاری دفاتر میں ناخیز افراد کے لیے ریمپ بنایا جایے تاکہ وہ خود سرکاری دفاتروں میں جاسکے۔'

کولگام میں ناخیز افراد کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'ریمپ نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے افراد کو مجبورً ہیمں دفاتر میں جانے کے لیے سیڈیوں سے کھندے کا سہرارہ دینا پڑتا ہے۔'

معذور جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ 'ہم نے کئی برسوں سے ضلع انتظامیہ سے اس بات سے آگاہ کیا خاص کر ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر جانے کے لیے ایک ریمپ بنایا جایے مگر صرف ہیمں دیقین دہانی کرایی جاتی ہیں۔'

انہوں نے گورنر انتظامہ سے اپیل کی کہ وہ اس کی طرف توجہ دیں تاکہ جسمانی طور ناخیز افراد خود سرکاری دفاتر میں کام کاج کرسکے۔

واضح رہے کہ سُپریم کوٹ نے کئی برس قبل جسمانی طور سے معذور افراد کے لیے ایک ایکٹ بنایا تھا جس میں ہر سرکاری دفاتر میں ایک ریمپ بنایا جائے تاکہ انہیں آمدورفت میں آسانی ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details