اردو

urdu

ETV Bharat / state

نگروٹہ حملہ: ٹرک ڈرائیور اور کلینر سے پوچھ گچھ - ٹول پلازہ

دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے مطابق جموں و کشمیر کے نگروٹہ حملے میں ملوث ٹرک ڈرائیور اور کلینر عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے تھے جس کی بنا پر انہیں گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

نگروٹہ حملہ
نگروٹہ حملہ

By

Published : Nov 24, 2020, 10:44 AM IST

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کا خصوصی سیل ان سے پوچھ گچھ کررہا ہے۔ اسپیشل سیل کو ان پٹ ملا کہ عسکریت پسندوں کو پناہ دینے والے ٹرک ڈرائیور اور کلینر 4 روز قبل نگروٹہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے بعد لاپتہ ہوئے تھے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دونوں ان کی مدد کر رہے تھے۔

تاہم ذرائع سے یہم بھی معلوم ہوا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

بتادیں کہ جمعرات کے روز علی الصبح جموں و کشمیر کے نگروٹہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

واضع رہے کہ مذکورہ عسکریت پسند ٹرک میں سفر کر رہے تھے جس دوران سیکیورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب انہیں روکا، تاہم ٹرک میں سوار عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس دوران 4 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

گرفتار شدہ افراد دونوں بھائی ہے جن کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع کولگام سے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details