اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: چھاپے کے دوران متعدد گرفتاریاں

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپورعلاقے میں سکیورٹی فورسز نے رات میں چھاپوں کے دوران چھ افراد کو گرفتار کیا۔

By

Published : Jul 12, 2019, 3:28 PM IST

سوپور چھاپے کے دوران متعدد گرفتار

اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز بشمول جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے جمعہ کی علی الصبح سوپور کے وار پورہ گاؤں میں کئی مکانوں پر چھاپے مار کر چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

ایک پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کو علاقے میں سنگ باری کے واقعوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے پاداش میں حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ نوجوانوں کی شناخت عادل احمد وار، شہنواز احمد وار، ظہور احمد وار، طارق احمد وار، عرفان احمد ملک اور ارشاد احمد ملک کے طور پر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details