اطلاعات کے مطابق بشارت احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکنہ الصفا کالونی سوپور، سیبوں کو ذخیرہ کرنے والے کولڈ اسٹور میں کام کررہا تھا۔
بشارت کی موت کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق بشارت احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکنہ الصفا کالونی سوپور، سیبوں کو ذخیرہ کرنے والے کولڈ اسٹور میں کام کررہا تھا۔
بشارت کی موت کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نوجوان نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔
سوپور قصبہ، گزشتہ تین دہائیوں سے مسلح شورش کے نتیجے میں کافی متاثر رہا ہے۔ اس علاقے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی خبریں بھی موصول ہوتی ہیں جبکہ بیروزگاری اور تعمیری سرگرمیوں کی کمی کی وجہ سے بھی کئی نوجوان ذہنی پریشانیوں کا شکار ہیں۔
اس خودکشی کے حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔