اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: سوپور میں سینیٹائزیشن مہم کا آغاز

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالاحد نے بتایا کہ 'ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کی وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں رہنے سے گریز کریں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف و شفاف رکھے۔

Sopore: Sanitisation drive started in sopore town
کورونا وائرس: سوپور میں سینیٹائزیشن مہم کا آغاز

By

Published : Mar 19, 2020, 8:14 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک سینیٹائزیشن مہم کا اہتمام کیا گیا۔

کورونا وائرس: سوپور میں سینیٹائزیشن مہم کا آغاز

اس موقع پر میونسپل کارپوریشن سوپور کے اہلکاروں نے سوپور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں جراثیم کش سپرے کیا۔

ای ڈی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سوپور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین عبدالاحد نے بتایا کہ 'ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کی وہ بھیڑ بھاڑ والے مقامات میں رہنے سے گریز کریں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف و شفاف رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم لوگ دن رات صفائی ستھرائی کر رہے ہیں، لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سلسلے میں سوپور میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹیو افیسر غلام رسول شاہ نے بتایا کہ 'سوپور میونسپل کارپوریشن کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے بلکل تیار ہے اور ہمارے ملازمین دن رات کام پر لگے ہوئے ہیں اور ائندہ بھی سینیٹائزیشن مہم جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details