منڈی میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے کیمپ کا انعقاد منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں واقع ڈاک بنگلہ میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام جسمانی طور پر معذور افراد کی پیمائیش کرنے کے لیے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس حوالے سے محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر اعظم راتھر نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ضلع بھر کے مخلتف مقامات پر جسمانی طور مخصوص افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کی غرض سے کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔
اسی سلسلہ میں ڈاک بنگلو منڈی میں بھی تحصیل سطح پر جسمانی طور مخصوص افراد کی پیمائیش کرنے کے لیے کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ منعقدہ کیمپ میں آرتھو کے ماہر ڈاکٹروں کو مدعو کیا گیا ہے جو منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں سے آنے والے جسمانی طور مخصوص افراد و دیگر آرتھو کے مریضوں کا اندراج کر ان کی پیمائیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Filmmakers Return to Kashmir کشمیر میں فلم سازوں کی آمد میں زبردست اضافہ
انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں اگرچہ بلاک منڈی, بلاک لورن و بلاک ساتھرہ کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔ تاہم ابھی بھی منڈی تحصیل کے متعدد دور دراز علاقہ جات کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں کیمپ تک لانا بے حد مشکل ہے۔ جس کو لیکر حکام بالا تک معاملہ پہنایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ آئیندہ بلاک یا پنچائیت سطح پر کیمپ کا اہتمام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کیمپ سے فیض یاب ہوسکیں۔