محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف بالائی علاقوں میں ایک فٹ تازہ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
وادی کشمیر میں بارش اور برفباری شروع - برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع ہوا ہے۔ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
وادی کشمیر میں بارش اور برفباری شروع
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہاڑی علاقوں میں بھی وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیان کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ بالائی علاقوں جن میں ہیرپورہ، سیدو، بوہری ہالن،کیلر،چھوٹی پورہ شامل ہے میں قریب ایک فٹ تازہ برف جمع ہوگئی ہے اسی طرح تاریخی مغل روڈ جو برفباری کی وجہ سے آمد رفت کے لئے بند ہے پر پیر کی گلی پر تازہ ڈھائی فیٹ برف جمع ہوگئی اور دبجن میں ڈیڑھ فیٹ تازہ برف جمع ہوگئی۔