اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے عائد کرنا جمہوریت کے منافی - راجہ محمود خان

جموں و کشمیر میں جہاں بدھ کے روز چند سیاسی رہنماؤں کو رہا گیا گیا لیکن بعدازاں ان کو نظر بند کیا گیا اور آج کئی سرکردہ سیاسی قائدین پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا۔

slapping public safety act against political leaders is undemocratic: JKPM
سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے عائد کرنا جمہوریت کے منافی

By

Published : Feb 6, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:43 AM IST

جے کے پی ایم کے سکریٹری راجہ محمود خان نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو قید کرنا غیر جمہوری عمل ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اُمید تھی کہ چھ ماہ قید میں رہنے کے بعد شاہ فیصل کو رہا کیا جائے گا لیکن اس کے برعکس مرکزی حکومت سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے عائد کر رہی ہے۔

سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے عائد کرنا جمہوریت کے منافی
انہوں نے ریاست میں نئی سیاسی جماعتوں کے وجود میں آنے پر کہا کہ یہ سب مرکز کے اشاروں پر چلنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا ہر معاشرے میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اقتدار کے خاطر اپنے اصولوں کا سودہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا جس طرح مرکزی حکومت ریاست کے حالات کو سنبھال رہی ہیں وہ حیران کن ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details