افغانستان میں فضائی حملے میں 16انتہاپسند ہلاک - سیکورٹی فورسیز کے فضائی حملوں
افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں سیکورٹی فورسیز کے فضائی حملوں میں کم سے کم 16طالبانی انتہاپسند مارے گئے۔
افغانستان میں فضائی حملے میں سولہ انتہاپسند ہلاک
فوج کے شمالی سیکٹر کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے اتوار کو بتایا کہ فوج کے ذریعہ بلخ صوبہ میں سنیچر کو طالبان انتہاپسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم سولہ انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسیز نے جنگی طیاروں کی مدد سے گذشتہ چند دنوں میں بلخ ضلع میں واقع کئی گاوں میں انتہاپسندوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مہم شروع کی ہے۔
Last Updated : Feb 25, 2020, 4:33 PM IST