آج صبح سرینگر سے جموں کی طرف جارہے ایک تیز-رفتار ٹرک نے وادیٔ کی طرف جارہی سینٹرو کار کو شیر بی بی کے مقام پر سامنے سے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک ہی کنبہ کی دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد زخمی - ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے قومی شاہراہ پر سڑک حادثۃ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس اور رضاکاروں نے بچاو مہم شروع کر کے زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت نجم دین وانی (70) ولد سمدالا وانی، زیتون بیگم (68) زوجہ نجم دین وانی، سیلمہ بیگم (54) زوجہ فاروق احمد وانی، محمد عارف وانی (36) ولد نجم دین وانی، گوہر نیم (40) ولد نجم ادین وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بانیہال پولیس نے ٹرک ڈرائیور ظہیر احمد ولد حبیب اللہ ساکنہ عیدگاہ سرینگر کے خلاف معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔