اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ہونے والے گرینڈ دھماکے کے بعد پولیس اور فوج کی مزید تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

By

Published : Nov 5, 2019, 2:59 PM IST


سرینگر میں جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں جس میں شہر سرینگر میں دیگر اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے جبکہ راہگیروں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

وہیں دوسری جانب شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت بندشیں عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینگر کے امیرا کدل میں گرینیڈ دھماکہ میں موقعے پر ہی ایک غیر مقامی باشندہ ہلاک ہوا تھا جبکہ 3 ایس ایس بی اہلکار، 9 خواتین اور 10 برس کی بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو کی حالت اب بھی نازک بتائی جارہی ہے۔

امیرا کدل کے مصروف ترین علاقے میں یہ گرینیڈ کہاں سے داغا گیا اور اس میں کون سے افراد ملوث ہیں، سکیورٹی ایجسیز اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج معائنہ کر رہی ہے۔

دریں اثناء دیر رات سرینگر کے بٹی مالو علاقے میں ایس ڈی اے کی چار دکانیں آگ کی ہولناک واردات میں خاکستر ہوگئی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے اگرچہ آگرچہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ اتنی تیز تھی کہ دکانوں میں موجوس سازو سامان مکمل طور خاکستر ہوگیا۔ اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آتشزدی کی یہ واردات کس طرح رونما ہوئی پولیس نے اس اس حوالے سے ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details