اردو

urdu

ETV Bharat / state

برہان وانی کے آبائی علاقے میں بندشیں - حزب المجاہدین

حزب المجاہدین کے سابق اعلی ترین کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی پر اگرچہ وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ہڑتال رہی تاہم اس کا سب سے زیادہ اثر ضلع پلوامہ میں دیکھنے کو ملا۔

برہان وانی کے آبائی علاقے میں بندشیں

By

Published : Jul 8, 2019, 9:44 PM IST

برہان وانی کے آبائی علاقے میں بندشیں

گزشتہ روز عیلحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے سنہ 2016 ہلاک ہونے والے برہان وانی سمیت 126 نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 8 جولائی کو ریاست گیر ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

ترال اور پلوامہ قصبے جات سمیت باقی سبھی علاقوں میں تمام تر کاروباری و تعلیمی ادارے بند رہےجبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہا ۔دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری بہت کم رہی۔


برہان وانی کے آبائی قصبے ترال میں انتظامیہ نے کسی ممکنہ صورتحال سے ننمٹنے کی خاطر قصبہ کی طرف جانے والے راستوں پر بندشیں عائد کی تھیں۔ اور کسی گاڑی کو قصبہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں تھی۔

اس کے علاوہ برہان وانی کے مقبر کے نذدیک بھی سخت بندش عائد کی گئی تھی۔جبکہ باقی مقامات پر پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات کئے تھے۔

وہیں چند مقامات پر وقفہ وقفہ سے سکیورٹی فورسز اور نوجونوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ برحان وانی 8 جولائی 2016کو ایک مختصر تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details