اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIA Team Raid In Jammu جموں میں ایس آئی اے کی چھاپہ ماری - ریاستی تحقیقاتی ایجنسی

ضلع جموں کے سنجوان علاقے میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ایک سابق معاون کے گھر پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ایس آئی اے کی چھاپہ ماری مہم کے دوران گھر سے موبائل فون اور سیم کارڈ ضبط کئے گئے۔

جموں میں ایس آئی اے کی چھاپہ ماری مہم
جموں میں ایس آئی اے کی چھاپہ ماری مہم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 11:52 AM IST

Updated : Sep 26, 2023, 11:58 AM IST

جموں میں ایس آئی اے کی چھاپہ ماری

جموں: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے سنجوان علاقے میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے) نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ایک سابق معاون کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔ ایس آئی اے کی چھاپہ ماری کے دوران گھر سے موبائل فون اور سیم کارڈ ضبط کئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کی انسداد عسکریت پسندی شاخ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے منگل کی علی الصبح سنجوان کے پیر باغ علاقے میں ایک پاشندے کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران ٹیم نے تفتیش کے لیے ایک موبائل فون اور دو سیم کارڈ قبضے میں لے لیے ہیں۔

مبینہ طور پر وہ شخص پہلے عسکریت پسندوں کا سہولت کار رہ چکا ہے۔ وہ اصل میں ضلع ریاسی کی تحصیل مہور کے گاؤں کھور کا رہنے والا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ اس شبہ میں مارا گیا کہ اس کے اب بھی عسکریت پسندوں سے روابط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Timber Missing جموں و کشمیر اسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن ڈویژن پلوامہ میں لکڑی کی دھاندلی کا انکشاف

تاہم ابھی تک پولیس ترجمان کی طرف سے حتمی بیان اس ضمن میں سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2023, 11:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details