اردو

urdu

ETV Bharat / state

مقامی شخص کا گولی مار کر قتل - ای ٹی وی بھارت کے نمائندے

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں نامعلوم مسلح افراد نے شبیر احمد بھٹ ولد محمد صدیق بھٹ کو ان کی رہائش گاہ کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔

مقامی شخص کا گولی مار کر قتل
مقامی شخص کا گولی مار کر قتل

By

Published : Mar 6, 2020, 8:01 PM IST

Updated : Mar 6, 2020, 8:14 PM IST

ایک عہدیدار کے مطابق شبیر احمد بھٹ ولد محمد صدیق بھٹ، ساکن ترال کو ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار دی گئی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔'

وہیں ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعزاز ملک نے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

اس دوران پولیس کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ 'ایک ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور حملہ آور کو پکڑنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔'

Last Updated : Mar 6, 2020, 8:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details