گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں شیو سینا کے مقامی صدر منیش ساہنی پر یس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر کھوکھلے وعدوں کا الزام لگایا اور مرکزی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ دوبارہ منظم جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرائے ۔
انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں عوامی مسائل کی تکمیل کے عزم کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کیا۔ پارٹی کے یو ٹی سربراہ منیش ساہنی کی موجودگی میں آج منعقدہ ایک پروگرام میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور کشمیر ضلع اکائیوں کی تشکیل کا اعلان کیا۔
منیش ساہنی نے اپنے خطاب میں بی جے پی لیڈروں پر طنز کیا اور کہا کہ حال ہی میں تین ریاستوں میں جیت درج کرنے کے بعد بی جے پی لیڈر زور زور سے وزیراعظم نریندر مودی کا ڈنکا بجا رہے ہیں۔جموں و کشمیر کی تنظیم نو پر ریاست کی جلد بحالی، دہشت گردی سے آزادی، بے روزگاری کا خاتمہ، خالی آسامیوں کو پر کرنے، کشمیر میں فلم سٹی سمیت کشمیری پنڈتوں کی بحالی سمیت درجنوں ضمانتیں اور وعدے کیے گئے۔ جو ساڑھے چار سال کے طویل عرصے کے بعد کھوکھلا اور محض الفاظ ہی ثابت ہوا ہے۔