اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے شہناز گل کشمیر میں - انٹرنیٹ سنسنیشن شہناز گل

وادی کشمیر میں امسال ہوئی بھاری برفباری اور ڈل جھیل کے ساتھ ساتھ کئی آبی ذخائر کے منجمند ہونے کے بعد بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں کے ساتھ ساتھ اب میوزک ویڈیو بنانے والے بھی کشمیر میں شوٹنگ کے لیے رخ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں یہاں کئی میوزک ویڈیو فلمائے گئے۔

میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے شہناز گل کشمیر میں
میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے شہناز گل کشمیر میں

By

Published : Feb 3, 2021, 10:56 AM IST

پنجاب سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل اور مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 13 ویں سیزن کی رنر اپ شہناز گل اپنے اگلے گانےکی شوٹنگ کے لیے اس وقت وادی کشمیر میں ہیں۔

انٹرنیٹ سنسنیشن شہناز گل کو بگ باس 13 میں دیکھا گیا تھا اور اس وقت سے ہی وہ لوگوں کا دل جیت رہی ہیں۔ حال ہی میں شہناز نے ایک گانے کی ویڈیو کے لئے مشہور میوزک ریپر بادشاہ سے ہاتھ ملایا ہے اور وہ دونوں اس وقت وادی کشمیر میں ہیں۔

شونا شونا اداکار اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے کشمیر میں ہے۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں شہناز ایک خاتوں کے ساتھ پوز کرتی نظر آ رہی ہیں۔

رپورٹز میں کہا گیا ہے کہ میوزک ویڈیو فروری کے آخر تک ریلز کیا جائے گا جس کا بادشاہ اور شہناز گل کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز شہناز گل کشمیر پہنچی تھی جس کے بعد ان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی۔جس میں وہ اپنے مداح کے ساتھ تصویر نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر اب بالی ووڈ کے فلم سازوں کے لئے قدرتی پس منظر تلاش کرنے والا محض ایک پسندیدہ مقام نہیں رہا ہے بلکہ فلموں سے ہٹ کر میوزک ویڈیو بنانے والے بھی کشمیر (پیرا ڈائز آن ارتھ) میں بہترین پس منظر تلاش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details