اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوہ باغات کو شدید نقصان - تباہ کن برف باری

وادی میں بے وقت کی تباہ کن برف باری سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی وہیں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے گرد و نواح علاقوں میں میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا۔

میوہ باغات کو شدید نقصان

By

Published : Nov 14, 2019, 10:35 PM IST

سوپور اور اس کے گرد نواح علاقوں میں جگہ جگہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور باغات کو کافی زیادہ نقصان ہوا۔

میوہ باغات کو شدید نقصان

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی فروٹ گروورس کا کہنا ہے کہ اس بے وقت کی برف باری سے ہمارے باغوں کو شدید نقصان ہوا جس سے ہمارے روز گار پر برا اثر پڑا۔

اس سلسلے میں جب ای ڈی وی بھارت کے نمائندے نے چیف ہارٹیکلچر افسر بارہمولہ ظہور احمد بٹ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع بارہمولہ اور سوپور کا دورہ کرکے سو فیصدی نقصان پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس تباہ کن اور بے وقت کی برف باری سے ضلع بارہمولہ کو چار سو سنتیس کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details