بندھ پی ڈی پی کے پلوامہ ضلع کے صدر بھی تھے اور مسلسل تین بار پلوامہ حلقہ انتخاب سے اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ انتخابات سے قبل ان کا استعفیٰ پارٹی کیلئے بڑا دھچکہ ہے۔
خلیل بندھ نے پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی پی اپنے بنیادی مقاصد سے منحرف ہوگئی ہے لہٰذا وہ اس پارٹی میں رہنا نہیں چاہتے ہیں۔
محمد خلیل بندھ 2002 میں پلوامہ سے منتخب ہوئے تھے اور مفتی محمد سعید کی قیادت میں بننے والی کانگریس پی ڈی پی حکومت میں انہیں وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے بھی انہیں اپنی وزارتی کونسل میں جگہ دی تھی لیکن بندھ کے مطابق اس مدت کے دوران ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی۔
بندھ نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ مفتی سعید کی وفات کے بعد پارٹی زوال پذیر ہوئی ہے اور پارٹی کے سینیئر اور منتخب رہنماؤں کو نہ صرف نظر انداز کیا گیا بلکہ ان کی تذلیل بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جس سیاسی پارٹی نے اپنے بنیادی مؤقف اور اصولوں پر سودے بازی کی ہو، اس میں شامل رہنا صحیح نہیں ہے۔