اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکھو اور سکھاؤ اسکیم سے سیکڑوں طلبا و طالبات مستفیض

مرکزی وزارت برائے اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب اقلیتوں کے لیے پسماندہ علاقوں میں متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔

By

Published : Jun 18, 2019, 3:25 PM IST

سیکھو اور سکھاؤ اسکیم

اس تعلق سے اودھم پور میں بھی مرکزی حکومت کی جانب سے آئی سی ٹی سی سینٹر مین سیکھو اور سکھاؤ نام کی اسکیم چلائی جارہی ہے۔

سیکھو اور سکھاؤ اسکیم

اس اسکیم کے تحت اقلیتی و پسماندہ طبقہ کے لوگوں کو سلائی، کمپیوٹر مارکیٹنگ اور ڈیلرشپ جیسی متعدد ٹریننگ دی جارہی ہیں۔

آئی آر سی ٹی اودھم پور کے ڈائریکٹر اندر بھترا کا کہنا ہے عسکریت پسندوں سے متاثرہ علاقوں سے بھی طلبأ و طالبات مرکزی حکومت کی اسکیمز سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس سینٹر کا رخ کررہے ہیں اور اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہاں ٹریننگ حاصل کررہے طلبأ و طالبات کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس سے پہلے انھیں اس طرح سے پڑھنے اور ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔

ان طالبات کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں لڑکیوں کو پچھڑا سمجھا جاتا تھا تو انھیں باہر نکلنے کا موقع بھی کم ہی ملتا تھا لیکن اب اس طرح کی ٹریننگ لے کر وہ اپنا مستقبل سدھار سکتی ہیں اور وہ خود کفیل بھی بن سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details