جنوبی کشمیر کے کولگام میں دو مختلف مقامات پر جوائنٹ فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے تا ہم کسی بھی طرح کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
کولگام: سرچ آپریشن جاری - search operation in kulgam
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے خدوانی گاؤں میں جوائنٹ فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
کولگام: سرچ آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق سیکوریٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ نو پورہ میں کچھ عسکریت پسند روپوش ہیں جس کے بعد کئی گھنٹوں تک علاقے کو محاصرے میں رکھا گیا بعد میں اگرچہ محاصرے کو ختم کیا گیا لیکن کھڈونی علاقے میں اب بھی سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Last Updated : Mar 7, 2020, 7:50 PM IST