چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے کے علاوہ جسٹس این وی رمنا، ارون مشرا، آر ایف نریمن اور آر بانومتی نے بھی اس کولیجیم میں حصہ لیا تھا۔
جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے لیے تین ججز کی تقرری
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی کولیجیم نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تین جوڈیشل افسران - ونود چٹرجی کول، سنجے دھر اور پُنیت گپتا کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔
جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے لیے تین ججز کی تقرری
واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 19 فروری کو منعقد ایک میٹنگ میں کالجیم نے تریپورہ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے جوڈیشل آفیسر ستیہ گوپال چٹوپادھیائے کی تجویز کی بھی سفارش کی تھی۔
سپریم کورٹ نے منی پور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ایڈوکیٹ انتھم بیمول سنگھ کو بھی منظوری دے دی۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 12:04 PM IST