اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں بجلی بحران کے بیچ متبادل توانائی استعمال کرنے پر زور - کمشنر سیکٹری سوربھ بگھت

Power Crisis in Kashmir: وادی کشمیر میں عوام بجلی بحران سے پریشان ہورہے ہیں کیونکہ موسم سرما میں بجلی کے زیادہ استعمال سے انتظامہ اضافی بجلی خریدنے میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے۔ تاہم اس بیچ محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کی جانب سے متبادل توانائی کے استعمال کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

کشمیر میں بجلی بحران کے بیچ متبادل توانائی استعمال کرنے پر زور
کشمیر میں بجلی بحران کے بیچ متبادل توانائی استعمال کرنے پر زور

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 1:53 PM IST

کشمیر میں بجلی بحران کے بیچ متبادل توانائی استعمال کرنے پر زور

سرینگر:وادی کشمیر میں عوام بجلی بحران سے پریشان ہیں۔ وہیں موسم سرما میں بجلی کے زیادہ استعمال سے انتظامہ اضافی بجلی خریدنے میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے۔ اس صورت حال میں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کی جانب سے متبادل توانائی کے استعمال کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنولوجی محکمہ کے کمشنر سیکٹری سوربھ بگھت نے بتایا کہ "نیشنل انرجی کنزرویشن ڈے" کے موقعے پر انتظامیہ کے مختلف محکمے متبادل توانائی استعمال کرنے تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر میں توانائی کا کافی غلط استعمال ہورہا ہے، وہ چاہیے گاڈیوں میں استعمال ہونے والا ایندھن ہو، گھریلوں استعمال کے لئے بجلی ہو یا اور کوئی کام، ان سب کاموں کے لیے ہم توانائی کا بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیشنل انرجی کنزرویشن ڈے کے اہتمام سے متعلقہ افسران اس توانائی کو کیسے جائز طریقے سے خرچ کریں گے اس پر تبادلہ خیال ہوگا اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنولوجی اس پر بعد میں آگاہی کرے گا تاکہ لوگوں بیدار ہو۔ محکمہ بجلی کے چیف انجینئر جاوید یوسف نے اس موقع پر بتایا کہ جموں کشمیر میں بجلی کے قلت کے بیچ لوگوں کو سولر پینل استعمال کرنے چاہئے تاکہ بجلی کے بحران سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کانکنی کا سلسلہ جاری

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں گھریلوں استعمال کے لئے سولر توانائی کا کافی سکوپ ہے اور سائنس اینڈ ٹیکنولوجی محکمہ کے اشتراک اور مدد سے لوگ مکانوں کے چھت پر سولر پینل لگا کر گھروں میں ہی توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details