اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sargali Pogal festival Concludes رامبن دو روزہ سرگلی پوگل فیسٹول کا اختتام

رامبن ضلع میں دو روزہ سرگلی پوگل فیسٹول کا شانداراندازمیں اختتام ہوا۔ میلے کے دوسرے اور آخری دن مختلف ثقافتی اورادبی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ فیسٹول کے آخری دن مقامی باشندوں کی زبردست بھیڑ امڈ پڑی Sargali Pogal festival 2020 Concludes

Sargali Pogal Festival 2020 Concludes,Celebrating Sustainable Tourism
Sargali Pogal Festival 2020 Concludes,Celebrating Sustainable Tourism

By

Published : Sep 5, 2022, 12:43 PM IST

رامبن: محکمہ سیاحت کی جانب سے ضلع رامبن میں دو روزہ سرگلی پوگل فیسٹول کے دوسرے اور آخری دن مقامی باشندوں کی زبردست بھیڑ امڈ پڑی۔لوگوں نے فیسٹول کے انعقاد پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ علاقہ پوگل پرستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے مقصد سے سرگلی میلے کے نام سے اس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ Sargali Pogal festival 2020 Concludes,celebrating sustainable tourism

Sargali Pogal festival 2020 Concludes

اختتامی تقریب ہائیر سیکنڈری سکول پوگل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان کے ہمراہ بی ڈی سی چیئرمین سب ڈیژنل مجسٹریٹ رامسو و محکمہ سیاحت کے افسران نے شرکت کی۔پوگل والینٹرس کی جانب سے اس پروگرام میں سرگلی میں ٹریکنگ اور کیمپنگ کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس دوران مختلف ثقافتی و ادبی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جسے عوام اور مہمانان نے خوب ستائس کی۔فیسٹول کے آخری دن مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کا اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:Waqf Chairperson on Qarz e Hasana: 'قرض حسنہ کے تحت دی گئی رقم کا ریکارڈ نہیں مل رہا ہے'

واضح رہے پوگل و پرستان میں کئی خوبصورت مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہیں دوسری طرف سرگلی سناسیری تک سڑک رابطے(Conneting Road) کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔عوام نے حکومت و محکمہ سیاحت سے سے اپیل کی کہ وہ ان علاقوں کو سیاحتی اعتبار سے فروغ دے اور انفراسٹرکچر مہیا کرائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان علاقوں کا رخ کرسکے ۔سیاحوں کی آمد سے مقامی باشندوں کو مالی اعتبارسے فائدہ ہو سکے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details