اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیپلز کانفرنس کا گپکار الائنس کو الوادع - پیپلز کانفرنس پارٹی اب پی اے جی ڈی کا حصہ نہیں

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے منگل کو پی اے جی ڈی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز کانفرنس پارٹی اب پی اے جی ڈی کا حصہ نہیں ہے۔

پیپلز کانفرنس کا گپکار الائنس کو الوادع
پیپلز کانفرنس کا گپکار الائنس کو الوادع

By

Published : Jan 19, 2021, 5:31 PM IST

Updated : Jan 19, 2021, 8:19 PM IST

سجاد غنی کی قیادت میں پیپلز کانفرنس نے گپکار الائنس سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔اس کی وجہ گزشتہ برس ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں متحدہ طورپر انتخابات لڑنے کے باوجود بھی ایک دوسری کے مد مقابل پراکسی امیدوار کھڑا کرنا بتائی گئی ہے-

اس علیحدگی کا اعلان سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن کے صدر فاروق عبداللہ کے نام ایک مکتوب میں کیا ہے۔

مکتوب میں سجاد لون نے کہا ہے کہ انکی جماعت پیوپلز کانفرنس نے گزشتہ روز ایک ایکزیکٹو میٹنگ طلب کی جس میں ڈی ڈی سی انتخابات میں پراکسی امیدواروں کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی ہے۔

پیپلز کانفرنس کا گپکار الائنس کو الوادع

سجاد لون نے لکھا ہے کہ مجموعی طور میٹنگ میں یہ محسوس کیا گیا کہ پی اے جی ڈی کے جذبات زمینی سطح پر انتخابات کے دوران نہیں پائے گئے-

انہوں نے لکھا ہے کہ الائنس میں رہنے کے لیے قربانی کی ضرورت تھی اور ہر اکائی کو زمینی سطح پر یہ قربانی دینی کی ضرورت تھی اور الائنس کے امیدوار کو انتخابات میں مقام دینا تھا-انکا کہنا تھا تاہم الائنس کی کوئی بھی اکائی قربانی دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ ہی دوسری اکائی کو جگہ دینے کے لئے راضی ہے-

پیپلز کانفرنس کا گپکار الائنس کو الوادع

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہم نے ایک دوسرے کے خلاف یہ انتخابات لڑے نہ کہ پانچ اگست کو انجام دینے والوں کے خلاف اور جنہوں نے پانچ اگست کو دھیان میں رکھا وہ اور انکے چھوٹی معاونین اب ہمارے خلاف منہ کھول کر بول رہے ہیں-انہوں مزید لکھا ہے کہ پیپلز کانفرنس کے لیے الائنس میں رہنا دشوار ہے کیونکہ اکائوں نے ایک دوسرے کے خلاف دھوکہ دہی کی ہے-

سجاد لون نے مزید لکھا کہ' ہماری پارٹی میں مجموعی رائے یہ ہے کہ ہمیں الائنس سے الگ ہونا چاہیے اور وہ بھی عزت کے ساتھ-تاہم انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ الائنس سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں لیکن الائنس کے مقاصد و اغراض کے وہ حامی بن کر رہیں گے-

غور طلب ہے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس کے علاوہ تین دیگر چھوٹی سیاسی جماعتوں کا اتحاد تھا جو انہوں گزشتہ برس 28 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے تشکیل دی تھی-۔

تاہم گزشتہ دنوں پیپلز کانفرنس کے نائب صدر غنی وکیل اور ناظم تنظیم عمران انصاری نے الائنس کے خلاف بیان بازی کی تھی اور سجاد لون کو اس الائنس سے علیحدگی اختیار کرنے کی رائے دی تھی۔

Last Updated : Jan 19, 2021, 8:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details