عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب سعید کی مناسبت سے ٹریفک پولیس سرینگر نے درگاہ حضرت بل زائرین کو لے جانے والی گاڑیوں کے لیے باضابطہ طور ایک روٹ پلان ترتیب دیا ہے تاکہ عقیدت مندوں کے علاوہ عام مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک جام سے بھی بچا جاسکے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جو روٹ پلان مرتب دیا گیا ہے، اس کے مطابق شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر سے آنے والی گاڑیوں کو مختلف روٹ الاٹ کئے گئے ہیں۔
شمالی کشمیر سے درگاہ حضرت بل آنے والے زائرین کی گاڑیوں کو شالہ ٹینگ سے پارمپورہ، قمرواری، سیمنٹ کدل اور نورباغ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جبکہ وہاں سے سکہ ڈافر، عیدگاہ، عالی مسجد، سازگری پورہ، حول سے ہوتے ہوئے مل اسٹاپ اور مولوی اسٹاپ لال بازار کا روٹ اختیار کرکے سرسید گیٹ کشمیر یونیورسٹی سے داخل ہوکر گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی ہدایت دی گئی۔
واپسی پر ان گاڑیوں کو عشائی باغ کراسنگ سے ہوتے ہوئے رعناواری، خانیار، نوپورہ، ڈلگیٹ بڈشال چوک، فلائی اوور اور بٹہ مالو مومن آباد، ٹینگہ پورہ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے پارمپورہ اور شالہ ٹینگ کے راستے سے اپنی منزل مقصود تک پہنچنا ہوگا۔
جنوبی کشمیر سے آنی والی گاڑیوں کو پانتھہ چوک، بٹوارہ، سونہ وار، رام منشی باغ کا راستہ اختیار کر کے گپکار گرینڈ پیلس سے ہوتے ہوئے فورشور روڈ سے حبک کراسنگ پہنچ کر نسیم باغ میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی اجازت ہے۔
وآپسی پر جنوبی کمشیر جانے والے زائرین کی گاڑیوں کو پھر حبک کراسنگ، فورشور روڈ، رام منشی باغ سے گزر کرکے بٹوارہ سے ہوتے ہوئے پانتھہ چوک کا روٹ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسی طرح وسطی ضلع بڈگام اور اس کے نواحی علاقوں سے درگاہ حضرت بل جانے والی گاڑیوں کو حیدر پورہ، ٹینگہ پورہ، بمنہ سے ہوتے ہوئے عیدگاہ، حول، مل اسٹاپ سے گزرتے ہوئے کنہ تار پارکنگ میں گاڑیاں رکھنے کو کہا گیا ہے۔ واپسی پر یہ عشائی باغ کراسنگ ،رعناوای ڈلگیٹ سے ہوتے ہوئے راج باغ، جوانگر کا راستہ کر کے حیدرپور کا آگے کا روٹ اختیار کرسکتے ہیں۔
گاندربل سے درگاہ حضرت بل کی اور آنے والی گاڑیاں ناگہ بل، زکورہ، جبک سے گزرتی ہوئی نسیم باغ پہنچ سکتی ہیں۔ واپسی پر گاڑیاں نسیم باغ سے ہوتے ہوئے زکورہ، ناگہ بل سے آگے کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتی ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب دئیے گئے اس روٹ پلان کے مطابق شمالی اور وسطی کشمیر سے آنے والی گاڑیوں کو کشمیر یونیورسٹی کےسر سید گیٹ سے داخل ہونا ہوگا۔
جنوبی کشمیر اورگاندربل سے آنے والی گاڑیوں کو نسیم باغ یونیورسٹی کیمپس سے داخل ہونا ہوگا۔جبکہ رعناواری، سعدہ کدل سے آنی والی گاڑیوں کے لیے این آئی ٹی میں پارکنگ کا بندوبست رکھا گیا یے۔