پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ہسپتال پلوامہ میں بھی ایک ٹیم موجود تھی جنہوں نے 276 کامیاب سرجریوں کو انجام دیا۔ اس ٹیم کے ہمراہ ضلع ہسپتال پلوامہ کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نیم طبی عملے نے بھی کام کیا۔ جنہیں ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملا۔ یہ میگا ہیلتھ سرجیکل پروجیکٹ دس دنوں تک جاری رہا جس میں آنکھوں اور دیگر کئی سرجریوں کو انجام دیا گیا جس سے لوگوں کافی خوش نظر آرہی ہیں۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال پلوامہ عبدالغنی ڈار نے بات کرتے ہوئے روٹری ہیلتھ کلب آف انڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہر سال وادی کشمیر کے محتلف علاقوں میں جاکر عوام کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرتے اور امسال یہ پلوامہ آئے جہاں پر انہوں نے 276 سرجریوں کو انجام دیا انہوں نے کہا کہ ان کو ہسپتال انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی۔