اکبر لون نے لوک سبھا میں عام بجٹ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھی امیدیں تھیں۔
ریاست میں ریلوے رابطہ پروجیکٹیز کے زیر التوا رہنے کی وجہ سے لوگوں کو صرف سڑکوں پر منحصر رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت پیک ٹورسٹ سیزن ہے اور سیاحوں کی آمدورفت جاری ہے لیکن امر ناتھ یاترا کی وجہ سے کشمیر کے سیاحتی مقامات کے لیے سڑک روٹ کو بند کردیا گیا ہے۔