اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک کی تعمیر میں لاپرواہی

ریاست جموں و کشمیر کےضلع کولگام میں آج بھی لوگ سڑکیں ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو تین کلو میٹر دور چارپائی پر لے جانے پر مجبور ہیں۔

سڑک کی تعمیر میں لاپروائی، عوام کو چارپائی کا سہارا

By

Published : Jul 10, 2019, 12:49 PM IST

ضلع کولگام کے گاؤں کنڈی مرگ سنیاڈی دمحال ہانجی پورہ میں رابطہ والی سڑک کی تعمیر نامکمل ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ سڑک کی تعمیر کی ذمہ داری چار سال قبل محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو سونپی گئی تھی۔تاہم محکمہ کی لاپروائی کی وجہ سے تعمیر میں مسلسل تساہلی برتی جارہی ہے۔

سڑک کی تعمیر میں لاپروائی، عوام کو چارپائی کا سہارا
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ سڑک نہ ہونے کے باعث دور جدید میں بھی انہیں مریضوں کو ہسپتال لے جانے کے لیےچارپائی پر کئی کلومیٹر دور پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ سڑک کی تعمیر کا کام محکمہ آر انڈ بی نے شروع کیا تھا جس کے بعد اس کی ذمہ داری محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو سونپی گئی تھی۔

مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے سڑک کی تعمیر کو مکمل کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details