رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ شام راجگڑھ کے کاشتی گڑھ سے جڑنے والی سڑک پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں کار پر سفر کر رہے باپ بیٹے کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی، جب کہ ساتھ میں بیٹھی ماں بیٹی زخمی ہوگئی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کنبہ رامبن ضلع کے جٹگلی علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیا گیا تھا، شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد ضلع ڈوڈہ کے کاشتی گڑھ میں واقع اپنے گھر کو لوٹ رہے تھے، جہاں یہ واقعہ درپیش آیا۔
حادثے کی شکار کار راجگڑھ سے تین کلومیٹر دور دھرما نامی مقام پر سڑک سے زائد از 400 فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں پریتم لال عرف پپو ولد برج لال ساکن کشتی گڑھ اور ان کا 11 سالہ بیٹا نیتن کمار کی موت ہسپتال لے جانے کے دوران واقع ہوئی۔ جب کہ اس حادثے میں پریتم لال کی تیس سالہ اہلیہ گوردائی اور ان کہ نو سالہ بیٹی سندیا دیوی زخمی ہوگئی ہیں اور انہیں علاج کیلئے ضلع ہسپتال رامبن پہنچایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
Road Accident In Ramban رامبن کے راجگڑھ لنک روڈ پر سڑک حادثہ، دو افراد کی موت، دو زخمی - رمبن میں کار حادثہ
جموں و کشمیر ضلع کے علاقہ رامبن میں ایک کار حادثے میں باپ اور بیٹے کی موقعے پر ہی موت ہو گئی جب کہ کار میں سوار ماں بیٹی شدید زخمی ہوئی ہیں۔ فی الوقت دونوں ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Etv Bharatرامبن کے راجگڑھ لنک روڈ پر سڑک حادثہ، دو افراد کی موت، دو زخمی
Published : Sep 10, 2023, 12:44 PM IST
رامبن پولیس نے مزید کہا کہ یہ حادثہ پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس پوسٹ راجگڑھ کے اہلکاروں نے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا، جہاں چاروں لوگوں کو پہلے راجگڑھ ہسپتال اور بعد میں ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا لیکن باپ اور بیٹے نے راستے میں دم توڑ دیا۔