اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمعہ کے پیش نظر کشمیر میں بندشیں - کشمیر میں بندشیں سخت

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ بارہواں جمعہ ہے جب سرینگر کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جمعہ کے پیش نظر، کشمیر میں بندشیں

By

Published : Nov 1, 2019, 12:38 PM IST

Updated : Nov 1, 2019, 1:28 PM IST


گذشتہ روز سرینگر کے راج بھون میں گریش چندر مُرمو نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا ۔ اس سے قبل ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔

جمعہ کے پیش نظر کشمیر میں بندشیں

جمعہ کے پیش نظر حکام کو خدشہ رہتا ہے کہ لوگ بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اہتمام کرسکتے ہیں چنانچہ اس پس منظر میں آج وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وادی کے بیشتر علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جمعہ کے پیش نظر، کشمیر میں بندشیں سخت جموں و کشمیر میں 5 اگست کو حکومت ہند کی جانب سے دفعہ 370 کو کالعدم اور ریاست کا خصوصی آئینی درجہ ختم کئے جانے کے بعد 88 ویں روز بھی امتناعی احکامات جاری ہیں جن سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

وادی میں احتیاطاً پانچ اگست سے انٹرنیٹ کنیکشن اور پری پیڈ موبائل سروس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔شمالی کشمیر میں بارہمولہ سے جموں علاقے میں بنیہال کے درمیان ٹرین سروس شروع نہیں ہوئی ہے۔

سرینگر سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اطلاع دی کہ نماز جمعہ کے پیش نظر ، حکام نے پورے شہر میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی گشت میں اضافہ کیا ہے اور امتناعی احکامات کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2019, 1:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details