اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رہنما خطوط کے مطابق اضلاع کا نقشہ ترتیب دیں اور کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو موثر طریقے سے روکنے کے لئے بندشیں عائد کریں۔

ریڈ زونز میں بندشیں سختی عائد کی جائیں ۔ کابینہ سیکرٹری
ریڈ زونز میں بندشیں سختی عائد کی جائیں ۔ کابینہ سیکرٹری

By

Published : May 1, 2020, 11:44 PM IST

یہ بات کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے آج ریاستوں اور یوٹیز کے چیف سکریٹریز کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران کہی۔

ریڈ زونز میں بندشیں سختی عائد کی جائیں ۔ کابینہ سیکرٹری

میٹنگ میں داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلہ اور سکریٹری صحت پریتی سودن کے علاوہ دیگر کئی سینئر افسران موجو دتھے۔

جموں وکشمیر کی جانب سے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم ، فائنانشل کمشنر صحت اتل ڈولو، این ایم ڈی این ایچ ایم بھوپندر سنگھ نے تبادلہ خیال کیا۔ اس نشست میں حصہ لیا۔

ملک میں 3 مئی کی صورتحال کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سیکرٹری نے ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اضلاع کی ریڈ زون ، نارنگی زون اور گرین زون میں زمرہ بندی کریں ۔انہوں نے یہ کام ان علاقوں میں کورونا کے کل معاملات ، ان کے بڑھنے کی شرح ، ٹیسٹنگ اور نگرانی کی بنیاد پر عمل میں لانے کے لئے کہا ۔

کابینہ سیکرٹری نے ان نامزد علاقوں میں صورتحال کی بنیاد پر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق بندشیں عائد کرنے کی ہدایت دی۔کابینہ سیکرٹری نے زور دے کر کہا کہ مختلف علاقوں خصوصا حساس علاقوں میں بندشیں عائد کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی نہیں جانی چاہیئے۔

انہوں نے ایسے اضلاع کی انتظامیہ کو ہوشیار رہنے کے لئے کہا جہاں ابھی تک کورونا کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

طالب علموں اور مہاجر مزدروں کی نقل و حمل کے تعلق سے کابینہ سیکرٹری نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک معیاری پروٹوکال ترتیب دینے کی ہدایت دی تاکہ یہ لوگ اپنے گھروں کا جاسکے ۔

اُنہوں نے مختلف ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں کو اس سلسلے میں قریبی تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے نوڈل افسران نامزد کئے جانے چاہئیں۔

لوگوں کی نقل و حمل کے لئے انہوںنے ایسے افراد کی طبی سکریننگ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طالب علموں اور مزدوروں کی سفر کرنے سے پہلے اور سفر مکمل کرنے کے بعد طبی جانچ کی جانی چاہیئے ۔

اُنہوں نے کہا کہ وائر س کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ہر ممکن احتیاط برتی جانی چاہیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details