اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ سرفہرست' - PAGD MEETING

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس سے قبل ایک مشورہ دیا گیا تھا کہ 24 جون کو ہونے والے اجلاس میں صرف ڈاکٹر فاروق پی اے جی ڈی کی نمائندگی کریں گے لیکن اب اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ جن افراد کو مدعو کیا گیا ہے وہ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا اگر طالبان سے بات چیت ہو سکتی ہے تو پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا اگر طالبان سے بات چیت ہو سکتی ہے تو پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں۔

By

Published : Jun 22, 2021, 1:08 PM IST

Updated : Jun 22, 2021, 2:26 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 4 اگست 2019 کی پوزیشن کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ لیکر وہ وزیراعظم نریندر مودی سے 24 جون کو ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن 4 اگست 2019 کی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ لیکر وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ ہمارے آئین نے ہمیں حق دیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ساتھ مسئلے پیدا کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔

'دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ سرفہرست'

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ اگر طالبان سے بات چیت ہو سکتی ہے تو پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں۔ انہوں نے دفعہ 370 کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز الائنس کا بنیادی مطالبہ یہی ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کی بحالی ہمارا بنیادی ایجنڈا: فاروق عبداللہ

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس سے قبل ایک مشورہ دیا گیا تھا کہ 24 جون کو ہونے والے اجلاس میں صرف ڈاکٹر فاروق پی اے جی ڈی کی نمائندگی کریں گے لیکن اب اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ جن افراد کو مدعو کیا گیا ہے وہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں۔ میرے مرحوم والد مفتی محمد سعید نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی تاکید کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نئی دہلی کو بات چیت کا ماحول پیدا کرنے کے لئے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اب ہم سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے کیونکہ بہت سارے لوگ جیلوں میں بند ہیں۔ ہم قیدیوں کو فوری طور پر مختلف بھارتی جیلوں سے جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقل کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 2:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details