اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہمیں جانی ومالی نقصان کا خدشہ رہتا ہے' - Kangan

وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے لوگوں نے پاور کنال کے دونوں اطراف باڑ لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

'ہمیں جانی ومالی نقصان کا خدشہ رہتا ہے'

By

Published : Jul 7, 2019, 11:02 PM IST

یہ کنال کنگن کے کئی رہائشی علاقوں سے ہوکر جاتی ہے جس سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول رہتا ہے۔

خیال رہے کہ ضلع میں تین پروجیکٹز ہیں جن کے لیے پانی ضلع کی کئی رہائشی علاقوں سے ہوکر ان پاور پروجیکٹز تک پہنچتا ہے تاہم ان کے دونوں اعتراف کسی بھی طرح کی کوئی باڑ نہیں لگائی گئی ہے۔

'ہمیں جانی ومالی نقصان کا خدشہ رہتا ہے'

وہی جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر ممبر بشیر احمد میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ایک بڑا محکمہ اور ہر سال وہ کئی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کرتے تاہم رہائشی علاقے میں کنال کے دونوں اطراف فینسنگ نہیں لگا پارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو پاور پروجیکٹ ہیں تاہم علاقے کے لوگ پہلے سے ہی کنالوں کے اطراف فینسنگ کی مانگ کر رہے تھے جس کی وجہ سے علاقے کے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details