ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترالل میں واقع زاجہ کھوڈ گاوں میں دینی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کے علاقائی درس گاہ کے طالب علموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وادی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا منصور الحق ہاشمی، مولانا فیروز ہمدانی، مولانا شوکت احمد عطاری اور دیگر علماء نے بصیرت افروز بیانات کئے۔
اس موقع پر علماے کرام نے سامعین پر زور دیا کہ وہ اس دور میں قرآن وسنت کے ساتھ رشتہ مضبوط کریں اور بالخصوص معاشرے میں پنپتی برائیوں سے اپنے بچوں کو بچانے کے لیے آگے آکر دانش مندی کا ثبوت دیں اس موقع پر بتایا گیا کہ اس وقت پوری دنیا امن کو ترس رہی ہے۔ یہ امن اسلام کی تعلمیات میں ہی مضمر ہے۔ اس لیے ہمیں دین اسلام کے آفاقی نظام کو عام کرنے کے لیے داعیانہ کردار ادا کرنا ہے ۔