جموں کے بلاور میں گوجر برادری کے نوجوان کو اپنے ہی رشتے داروں نے 500 روپے بقایہ مانگنے پر آنکھ میں گولی مار دی ۔
سولہ سالہ مشتاق اس وقت جموں کے سپر اسپیشلیٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی آنکھوں کا آپریشن کر کے ڈاکٹروں نے بارودی چھرے نکالے ہیں۔
پانچ سو روپے مانگنے پر رشتے داروں نے گولی مار دی - روز جرائم کے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
جموں میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے اس قدر بلند ہیں کہ آئے روز وہ دن کے اجالے میں باسانی کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ یہاں ہر روز جرائم کے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مشتاق نے بتایا کہ اپنے ہی رشتے دار مکھن دین سے بقائے کہ 500 روپے لینے تھے، جب اس سے رقم کا مطالبہ کیا تو مکھن دین نے مشتاق کی آنکھ میں گولی مار دی۔
وہیں مشتاق کے گھر والوں نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی ہے نہ ہی ڈاکٹر معاملے کو تحریری طور پر دے رہے ہیں کہ گولی مشتاق کی آنکھ سے نکلی ہے تاکہ اس تحریر کے بنا پر پولیس تفتیش میں تعاون کیا جا سکے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے پر ایس ایس پی شری دھر پاٹل سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔