اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسلمانوں کے مذہبی امور میں کوئی دخل نہیں دے سکتا' - pdp

شو سینا کی جانب سے برقعہ پہننے پر عائد کرنے کی مانگ پر جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

'مسلمانوں کے مذہبی امور میں کوئی دخل نہیں دے سکتا'

By

Published : May 1, 2019, 11:10 PM IST

یہاں کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے بتایا کہ ' آر ایس ایس اور بجرنگ دل جیسی تنظیمیں بی جے پی کی پالی ہوئی ہیں اور یہ ملک میں تفریق پھیلانے کا کام کرتی ہیں'۔

'مسلمانوں کے مذہبی امور میں کوئی دخل نہیں دے سکتا'

غلام احمد میر نے کہا کہ ' ملک کے آئین کے مطابق ہر باشندے کو اس کی مرضی کے مطابق رہنے، لباس پہننے، کھانے، مذہب اپنانے، اور کام کا حق ہے لیکن یہ اس میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔'

انہوں نے آر ایس ایس کے اس بیان کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے'۔

ادھر پی ڈی پی کے یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرا نے بھی اس بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی اور ذاتی معاملات میں کوئی دخل نہیں دے سکتا ہے نہ کوئی مسلموں کو یہ کہہ سکتا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کہا پہننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں مسلمانوں کو ہر چیز میں پریشان کرنا چاہتے ہیں۔ گاوں کشی پر، لباس پر، پردہ پر، ہر بات پر یہ مسلمانوں کے معاملات میں دخل دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی بھی صورت میں ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، اگر کسی کو تکلیف ہے تووہ ملک سے نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آج شو سینا نے یہ متنازع بیان دیا تھا کہ یہاں برقعہ پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details