اردو

urdu

ETV Bharat / state

' کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنا چاہیے' - بھارت

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں بھارت اور پاکستان پر شدید نکتہ چینی کی گئی۔

' کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنا چاہیے'

By

Published : Jul 9, 2019, 6:56 PM IST

' کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنا چاہیے'

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے اس رپورٹ میں کہا کہ 'کشمیر میں مئی 2018 سے اپریل 2019 کے درمیان عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں 160 عام شہری ہلاک ہوئے اور ان دس برسوں میں یہ ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں۔

اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2008 سے 2018 کے درمیان 586 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 267 عسکریت پسند اور 159 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ میں بھارت اور پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'دونوں ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔'

کشمیر میں سیاسی اور سماجی حلقوں نے رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'دونوں ممالک جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی کوئی قدر نہیں کرتے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'دونوں ممالک کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے مذاکرات کرکے اپنے آپسی اختلافات کو دور کرنا چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details